سبی سے مبینہ اغوا لڑکی کی عمر 18 سال، مرضی سے شادی کی، وزیر داخلہ ضیا لانگو
صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے کہا ہے کہ سبی سے مبینہ طور پر اغوا کرکے سندھ لے جائی جانے والی اقلیتی لڑکی کی عمر 14 سال نہیں بلکہ 18 سال ہے، لڑکی نے اپنی مرضی سے اسلام قبول کرنے کے بعد لاڑکانہ میں کورٹ میرج کی ہے۔پیر کو بلوچستان اسمبلی کے جاری اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے کہا کہ اس معاملے کے اصل حقائق سے کسی کو آگاہی نہیں، تاہم سندھ حکومت کی جانب سے متعلقہ ڈیٹا فراہم کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لڑکی نے اپنی مرضی سے اسلام قبول کیا اور لاڑکانہ میں اپنی پسند سے شادی کی ہے۔میر ضیا لانگو کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر بلوچستان پولیس آج بھی متعلقہ مقام پر موجود ہے اور پولیس صورتحال کی نگرانی کر رہی ہے۔
