dailytalatumnewsquetta.com
Dailytalatumnewsquetta

پاکستان کے عوام فلسطینی عوام کو انتہائی احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،،صدر

صدرمملکت نے ریاست فلسطین کے اعلان آزادی کی 38 ویں سالگرہ پر فلسطین کے صدر محمود عباس،عوام کو دلی مبارکباددیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور فلسطین کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات استوار ہیں،پاکستان کے عوام فلسطینی عوام کو انتہائی احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔صدرآصف علی زرداری نے ریاست فلسطین کے اعلان آزادی کی 38 ویں سالگرہ پر فلسطین کے صدر کے نام خط میں ریاست فلسطین کے اعلان آزادی کی 38 ویں سالگرہ پر فلسطین کے صدر محمود عباس،عوام کو دلی مبارکباددی اور فلسطینی عوام کے جائز حقوق بالخصوص حق خودارادیت کیلئے پاکستان کی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان اور فلسطین کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات استوار ہیں،پاکستان کے عوام فلسطینی عوام کو انتہائی احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،دونوں ممالک کے درمیان دوستی،بھائی چارے کے رشتوں کو مزید تقویت دینے کیلئے پرعزم ہیں۔صدر مملکت نے آزاد،خود مختار،قابل عمل اور ملحقہ ریاست فلسطین کے قیام کیلئے پاکستان کی پختہ اور اصولی حمایت کا اعادہ کیا۔صدرمملکت نے فلسطینی عوام کو مسلسل درپیش مصائب کے تناظر میں پاکستان کی یکجہتی کا اعادہ اورپائیدار امن،آزادی اور وقار کیلئے فلسطینی عوام کی امنگوں کی حمایت کا بھی اظہارکیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More