dailytalatumnewsquetta.com
Dailytalatumnewsquetta

خواتین صحافی معاشرے کی موثر آواز ہیں،بخت محمد کاکڑ

صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ سے خواتین جرنلسٹس کے وفد نے ملاقات کی، جس میں میڈیا کے کردار، صحافتی امور اور خواتین صحافیوں کو درپیش مسائل سمیت مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواتین صحافی معاشرے کی مثر آواز ہیں اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ معاشرتی شعور بیدار کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ خواتین صحافیوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں اور خدمات قابلِ تحسین ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان خواتین کو زندگی کے ہر شعبے میں آگے بڑھنے کے یکساں مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ آزاد، ذمہ دار اور مثبت صحافت جمہوری معاشرے کی مضبوطی کے لیے ناگزیر ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ خواتین صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل اور ان کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مثر اقدامات کی ضرورت ہے۔ صحت کے شعبے میں عوامی آگاہی کے فروغ اور اصلاحات کے حوالے سے میڈیا کا تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔بخت محمد کاکڑ نے مزید کہا کہ حکومت اور میڈیا کے درمیان مثبت روابط کو فروغ دے کر عوامی مسائل کے حل اور حکومتی اقدامات سے متعلق آگاہی میں مدد حاصل کی جا سکتی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More