پاکستان کے باصلاحیت نوجوانوں میں کاروباری صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں، وزیراعظم
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے باصلاحیت نوجوانوں میں کاروباری صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں، حکومت نوجوان کاروباری افراد اور اسٹارٹ اپس کو اپنے کاروبار شروع کرنے، انہیں وسعت دینے اور عالمی منڈیوں تک رسائی کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے پ±رعزم ہے، جدید ٹیکنالوجی، جدت اور کاروباری سوچ ملکی معاشی ترقی کے اہم محرکات ہیں، جبکہ اسلام آباد میں قائم کیا گیا انفارمیشن ٹیکنالوجی پارک اکیڈیمیا اور انڈسٹری کے مو¿ثر اشتراک سے جدید آئی ٹی ایکو سسٹم کا مرکز بنے گا۔ یہ بات انہوں نے آج وزیراعظم ہاو¿س اسلام آباد میں اینڈیور گروپ کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وزیراعظم نے پاکستانی کاروباری صلاحیتوں کے فروغ کے لیے اینڈیور گروپ کی عالمی خدمات کو سراہتے ہوئے ادارے پر زور دیا کہ وہ مقامی اسٹارٹ اپس کی بین الاقوامی سطح پر رہنمائی، استعداد کار میں اضافے اور عالمی سرمایہ کاروں سے روابط کے فروغ کے لیے اپنا کردار مزید مو¿ثر بنائے۔وفد کے شرکاءسے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے باصلاحیت نوجوانوں میں کاروباری صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں، حکومت انہیں اپنے کاروبار شروع کرنے اور وسعت دینے کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی، جدت اور کاروباری سوچ پاکستان کی معاشی ترقی کے اہم محرکات ہیں، حکومت اس شعبے میں سرمایہ کاری اور نجی شعبے کے اشتراک کو فروغ دے رہی ہے۔ وزیر اعظم نے وفد کو بتایا کہ حال ہی میں اسلام آباد میں انفارمیشن ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح کیا گیا ہے جس میں اسٹارٹ آپس کے لئے ہر ممکن سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔آئی ٹی پارک کو اکیڈیمیا اور انڈسٹری کے مو¿ثر اشتراک سے جدید آءٹی ایکو سسٹم کا مرکز بنایا جائے گا۔وزیراعظم نے اینڈیور گروپ کے عالمی تجربے اور پاکستان میں کاروباری صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے ان کی خدمات کو سراہا۔وزیراعظم نے کہا کہ عالمی سطح پر کامیاب کاروباری اداروں کے تجربات سے استفادہ کرتے ہوئے پاکستان میں اسٹارٹ اپس اور کاروباری اداروں کو بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی کے مواقع فراہم کیے جا سکتے ہیں۔وزیراعظم نے اینڈیور گروپ پر زور دیا کہ وہ پاکستانی کاروباری افراد کی استعداد کار بڑھانے، ان کی عالمی سطح پر رہنمائی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں سے روابط کے فروغ میں اپنا کردار مزید مو¿ثر بنائے۔وفد کے شرکاءنے وزیراعظم کو اینڈیور گروپ اور اس کے پاکستان میں آپریشنز بارے بریفنگ دی۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ اینڈیور گروپ ایک فلاحی اور غیر منافع بخش ادراہ ہے جو دنیا بھر میں انتہائی مو¿ثر اینٹرپرینیورز کو پالیسی رہنمائی اور کنسلٹنسی فراہم کرتی ہے۔ پاکستان میں یہ ادارہ 2022 سے کام کر رہا ہے اور گزشتہ چار سال میں انھوں نے ایک جامع نظام کے بعد 8 پاکستانی سٹارٹ اپس کو منتخب کر کے رہنمائی اور معاونت فراہم کی۔ملاقات میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزا فاطمہ اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران بھی موجود تھے
