آل پارٹیز کاآج بلوچستان بھر میں مکمل شٹر ڈان ہڑتال اور احتجاجی مظاہروں کا اعلان
آل پارٹیز کی جانب سے آج صوبے بھر میں مکمل شٹر ڈان ہڑتال اور تمام شہروں میں پرامن احتجاجی مظاہروں کو کامیاب بنانے کے سلسلے میں آج صوبے کے طول و عرض میں مختلف علاقوں، بازاروں اور تجارتی مراکز کا دورہ کیا گیا۔ اس دوران دکانداروں، تاجروں، مارکیٹوں اور پلازوں کے مالکان سے ملاقاتیں کرکے انہیں ہڑتال میں بھرپور تعاون کی اپیل کی گئی۔ مختلف بازاروں اور تجارتی مراکز میں پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے، جبکہ انجمن تاجران کے مختلف گروپس اور تنظیموں کے اجلاس منعقد کرکے انہیں مشترکہ احتجاج کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا۔اس موقع پر عوام، تاجر برادری، دکانداروں اور کاروباری طبقے سے پرزور اپیل کی گئی کہ وہ کل 19 نومبر بروز جمعرات اپنے کاروبار اور دکانیں مکمل طور پر بند رکھیں اور صوبے بھر میں ہونے والی شٹر ڈان ہڑتال اور پرامن احتجاجی مظاہروں کو کامیاب بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔بیان میں کہا گیا کہ صوبے میں دہشت گردی، مسلح جتھوں کی سرپرستی، امن و امان کی بدترین صورتحال، عوام کے قومی وسائل اور معدنی ذخائر پر ناجائز قبضے، تجارتی راستوں کی بندش، شاہراہوں پر مسلح دہشت گرد عناصر کا تسلط، تاجروں کی ہزاروں مال بردار گاڑیوں اور ٹرالیوں کو نذرِ آتش کرنے کے واقعات، سیاسی رہنماں اور کارکنوں کے خلاف غیر جمہوری اقدامات، جبری گمشدگیاں، غیر قانونی گرفتاریاں، سیاسی کارکنوں کی عدم بازیابی، گیس و بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ اور دیگر سنگین قومی و عوامی مسائل کے خلاف یہ مشترکہ احتجاج کیا جا رہا ہے۔ ان سنگین حالات پر خاموشی اختیار کرنا مزید تباہی، بدامنی اور عوامی مشکلات میں اضافے کا باعث بنے گا۔بیان میں مزید کہا گیا کہ صوبے کے مختلف علاقوں اور شہروں میں مسلح جتھوں کی آزادانہ سرگرمیاں، دہشت گرد عناصر کی موجودگی اور ان کے خلاف مثر کارروائی کا فقدان اس امر کا ثبوت ہے کہ حکمرانوں کی سرپرستی اور آشیرباد کے بغیر ایسے عناصر کا اس قدر بے لگام ہونا ممکن نہیں۔ حکمرانوں کی اسی پالیسی اور مسلسل چشم پوشی کے نتیجے میں عوام کی جان و مال، عزت، روزگار اور قومی وسائل غیر محفوظ ہو چکے ہیں۔ صوبے میں امن و امان کی بحالی، دہشت گردی کے خاتمے، قومی وسائل پر عوام کے حقِ ملکیت و اختیار اور سیاسی و جمہوری حقوق کے تحفظ کے لیے متحد ہو کر موثر آواز اٹھانا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔بیان میں واضح کیا گیا کہ 19 نومبر کی مشترکہ شٹر ڈان ہڑتال اور پرامن احتجاجی مظاہروں کا بنیادی مقصد عوام کو درپیش ان سنگین مسائل کے خلاف متحدہ اور مثر آواز بلند کرنا اور حکمرانوں کو ان کی آئینی و سیاسی ذمہ داریوں کا احساس دلانا ہے۔ عوام کے بنیادی حقوق، قومی وسائل اور امن و سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔واضح رہے کہ 19 نومبر کی اس مشترکہ شٹر ڈان ہڑتال اور احتجاجی مظاہروں کی کال دینے والی جماعتوں اور تنظیموں میں پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی، نیشنل پارٹی، جمعیت علمائے اسلام، بلوچستان نیشنل پارٹی، جمعیت علمائے اسلام نظریاتی، پاکستان تحریک انصاف، نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی، جماعت اسلامی اور انجمن تاجران کے تمام گروپس سمیت دیگر سیاسی جماعتیں اور تنظیمیں شامل ہیں۔بیان کے آخر میں صوبے کے تمام باشعور عوام، سیاسی کارکنوں، تاجروں، دکانداروں، وکلا، طلبا، مزدوروں اور زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے پرزور اپیل کی گئی کہ وہ کل 19 نومبر بروز جمعرات اپنے کاروبار اور دکانیں مکمل طور پر بند رکھیں اور اپنے اپنے شہروں میں منعقد ہونے والے پرامن احتجاجی مظاہروں میں ہزاروں کی تعداد میں شرکت کرکے اس مشترکہ جدوجہد کو کامیاب بنائیں۔عوام کی بھرپور شرکت سے یہ واضح پیغام دیا جائے کہ صوبے کے عوام اپنے قومی وسائل پر اختیار، سیاسی و جمہوری حقوق کے تحفظ، جان و مال کی سلامتی، روزگار کے تحفظ اور پائیدار امن کے قیام کے لیے بیدار، متحد اور پرعزم ہیں اور اپنے جائز حقوق کے حصول تک مشترکہ جدوجہد جاری رکھیں گے۔
