dailytalatumnewsquetta.com
Dailytalatumnewsquetta

پاکستان اور چین کا سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور چین کا سٹریٹجک شراکت داری، سکیورٹی تعاون اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان معاونت بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چوہدری سے چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے ملاقات کی۔ملاقات میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان باہمی رابطہ کاری کو فعال اور م¶ثر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔اس موقع پر سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے اہلکاروں کو چینی زبان سکھانے کے لیے چینی انسٹرکٹرز جلد پاکستان بھیجنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے کہا کہ چین کی طرز پر اسلام آباد میں قائم کیے جانے والے لا انفورسمنٹ سینٹر کے قیام میں ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔چینی سفیر نے بھرپور تعاون اور تمام مسائل بروقت حل کرنے پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے فعال کردار کو بھی سراہا۔ملاقات میں وفاقی سیکرٹری داخلہ، سپیشل سیکرٹری داخلہ اور ڈی جی این سی سی آئی اے بھی موجود تھے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More