پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے پاک امریکہ مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں، سر دار ایاز صادق
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے امریکن بزنس کونسل کے وفد نے پارلیمنٹ ہاو¿س میں ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعلقات کو مزید وسعت دینے، باہمی سرمایہ کاری کے فروغ، کاروباری برادری کے روابط مستحکم بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے امریکن بزنس کونسل کے وفد کو پارلیمنٹ ہاو¿س آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان دیرینہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں تجارتی اور اقتصادی تعاون کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک کی کاروباری برادری کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ نجی شعبہ دوطرفہ تعلقات کو نئی جہت دینے، معاشی روابط بڑھانے اور باہمی اعتماد کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے وفد کو پاکستان کے پارلیمانی نظام، قومی اسمبلی کے آئینی و قانون ساز کردار اور قانون سازی کے طریقہ کار سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمان نہ صرف قانون سازی اور عوامی نمائندگی کا اہم ادارہ ہے بلکہ ملک میں کاروباری سرگرمیوں، معاشی استحکام اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے سازگار قانونی و پالیسی ماحول کی تشکیل میں بھی اپنا مو¿ثر کردار ادا کرتی ہے۔سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان میں توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، زراعت، صنعت، بنیادی ڈھانچے، معدنیات اور دیگر اہم شعبوں میں تجارت اور سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جغرافیائی اہمیت، نوجوان افرادی قوت، قدرتی وسائل اور ابھرتی ہوئی معاشی صلاحیت امریکی سرمایہ کاروں کے لیے پرکشش مواقع فراہم کرتی ہے، دونوں ممالک کی کاروباری برادری ان امکانات سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کو نئی بلندیوں تک لے جا سکتی ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ کاروباری سرگرمیوں کے فروغ، سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے اور نجی شعبے کو سازگار ماحول فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ حکومت نے کاروباری برادری کی سہولت، معاشی سرگرمیوں کے فروغ اور ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لیے سرمایہ کار دوست پالیسیاں متعارف کرائی ہیں۔ انہوں نے اس ضرورت پر زور دیا کہ سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے پالیسیوں میں تسلسل، کاروباری آسانیاں اور سرمایہ کاروں کے مفادات کا تحفظ بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔انہوں نے دونوں ممالک کی کاروباری برادری کے درمیان روابط کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ باقاعدہ رابطوں، کاروباری وفود کے تبادلوں اور مشترکہ سرمایہ کاری کے منصوبوں کے ذریعے دوطرفہ اقتصادی تعاون کو مزید مو¿ثر بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں امریکی سرمایہ کاری اور کاروباری اشتراک میں اضافے سے نہ صرف دونوں ممالک کے معاشی تعلقات مضبوط ہوں گے بلکہ روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور صنعتی ترقی میں بھی مدد ملے گی۔اسپیکر سردار ایاز صادق نے امریکن بزنس کونسل کے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ پارلیمان کاروباری برادری کو درپیش مسائل کے حل، سرمایہ کاروں کے حقوق کے تحفظ اور معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے قانون سازی اور دیگر پارلیمانی اقدامات کے ذریعے اپنا ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری اور معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے پارلیمان اپنا مو¿ثر کردار ادا کرتی رہے گی اور نجی شعبے کی تجاویز کو اہمیت دی جائے گی۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ اور اقتصادی تعاون کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے باہمی اعتماد، مسلسل روابط اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں، پاک امریکہ تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے پارلیمانی تعاون، مکالمے اور کاروباری سطح پر مو¿ثر روابط کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ملک کا قیمتی اثاثہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، تجربے اور سرمایہ کاری کے ذریعے پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان کے روابط کو مو¿ثر انداز میں بروئے کار لا کر پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور کاروباری اشتراک کے نئے امکانات پیدا کیے جا سکتے ہیں۔امریکن بزنس کونسل کے وفد نے پارلیمنٹ ہاو¿س آمد پر پرتپاک استقبال اور میزبانی پر اسپیکر قومی اسمبلی کا شکریہ ادا کیا۔ وفد نے کاروباری برادری کو درپیش مسائل کے حل اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کے حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی کی گہری دلچسپی اور تعاون کے جذبے کو سراہا۔ وفد نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی و اقتصادی روابط کو مزید وسعت دینے اور کاروباری تعاون کے نئے امکانات تلاش کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
