dailytalatumnewsquetta.com
Dailytalatumnewsquetta

*کوئٹہ: بلوچ کالونی گلی نمبر 1، گیس روڈ پر صفائی کا کام جاری، مکینوں کا صفا کوئٹہ سے اطراف کی گلیوں کی صفائی کا مطالبہ*

کوئٹہ: بلوچ کالونی گلی نمبر 1، گیس روڈ کے شروع میں صفا کوئٹہ کی جانب سے صفائی کا کام جاری ہے جس پر اہل علاقہ نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ گیس دفتر اور اس کے اطراف میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں، جہاں اکثر بچے کچرے کو آگ لگا دیتے ہیں جو کسی بھی وقت بڑے حادثے اور آگ لگنے کا سبب بن سکتا ہے۔ مکینوں نے کہا کہ گندگی کی وجہ سے علاقے میں مختلف بیماریاں پھیل رہی ہیں اور بچوں کی صحت متاثر ہو رہی ہے۔ یاسر دہیوار نے صفا کوئٹہ کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ گیس روڈ اور گیس دفتر کے اطراف کی تمام گلیوں کو جلد از جلد صاف کیاجاہے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More