dailytalatumnewsquetta.com
Dailytalatumnewsquetta

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار

اسلام آباد حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے جس کے بعد مشترکہ اعلامیہ تیار کرلیا گیا۔سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ہونے والے مذاکرات کی میزبانی اور صدارت کر رہے ہیں، مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور اپوزیشن کے وفود مذاکرات میں حصہ لیا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ حکومت اور اپوزیشن مذاکرات کے دوسرے دور کا گلے شکوو¿ں کے ساتھ آغاز ہوا، وفاقی وزیر امیر مقام نے سہیل آفریدی کے ٹویٹ کا معاملہ اٹھایا اور کہا کہ کہ ہم نے کل اپوزیشن سے آگے بڑھنے کے لیے لانگ مارچ منسوخ کرنےکی بات کی تھی، آج سہیل آفریدی نے لانگ مارچ کا ٹویٹ کر دیا۔اِسی طرح حکومتی وفد نے شکوہ کیاکہ سینیئر حکومتی اکابرین سے متعلق نازیبا زبان بھی استعمال کی گئی، ایسے میں ہم کیا سمجھیں کہ اپوزیشن وفد کتنا با اختیار ہے؟ذرائع نے بتایا کہ اپوزیشن نے جواب میں کہا کہ آپ وزیردفاع خواجہ آصف کے ٹویٹ بارے کیا کہیں گے، کیا وہ درست ہے؟ اگر آگے بڑھنا ہے تو اعتماد بحال کرنا ہوگا۔دوسری جانب حکومتی وفد کا مو¿قف تھا کہ ہم کھلے دل سے آئے ہیں اور مکمل با اختیار ہیں جبکہ پیپلزپارٹی چاہتی ہے کہ لانگ مارچ غیر مشروط طور پر ختم کریں تاکہ مذاکرات آگے بڑھیں۔مزید برآں ذرائع نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات میں مثبت پیش رفت کا امکان ہے اور لانگ مارچ ملتوی پر خصوصی کمیٹیوں کے ذریعے بات چیت جاری رکھنے کی تجویزپرغور ہے۔ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ دونوں فریق قیادت سے مشاورت کے بعد اس حوالے سے فیصلہ کریں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More