جناح پیپلز ٹرین پر پتھراؤ، مسافروں کی جان و مال کو شدید خطرہ
کوئٹہ: جناح پیپلز ٹرین پر بلیلی اور کوئٹہ کے درمیان پتھراؤ کے واقعات کے باعث ٹرین کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹنے اور مسافروں کے زخمی ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ جاری کردہ آگاہی پیغام میں کہا گیا ہے کہ ٹرین پر پتھراؤ صرف شیشے توڑنے تک محدود نہیں رہتا بلکہ اس کے نتیجے میں مسافروں کو شدید چوٹ، زخمی ہونے اور بڑے حادثے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ ٹرینوں پر پتھراؤ سے گریز کریں اور بچوں کو بھی ٹرینوں کے قریب پتھر پھینکنے سے روکیں۔ پیغام میں شہریوں پر زور دیا گیا ہے کہ اپنی اور دوسروں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔ جناح پیپلز ٹرین عوام کی سہولت اور قومی ملکیت ہے، اس کی حفاظت بھی عوام کی ذمہ داری ہے۔
