dailytalatumnewsquetta.com
Dailytalatumnewsquetta

چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان جسٹس محمد کامران خان ملاخیل اور جسٹس نجم الدین مینگل پر مشتمل دو رکن بینچ نے درخواست کی سماعت کی

چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان جسٹس محمد کامران خان ملاخیل اور جسٹس نجم الدین مینگل پر مشتمل دو رکن بینچ نے درخواست کی سماعت کی محض ماضی میں سیکیورٹی فراہم کیے جانے سے اس کے مستقل تسلسل کا کوئی مخصوص حق پیدا نہیں ہوتا، عدالت۔ درخواست گزار دھمکیوں اور ایف آئی آر نمبر 64/2026 کے حوالہ کے علاوہ ایسا کوئی ٹھوس مواد پیش نہ کر سکا جس سے حکام کی بدنیتی یا غیر قانونی اقدام ثابت ہو، عدالت۔ درخواست گزار یہ ثابت کرنے میں بھی ناکام رہا کہ موجودہ سیکیورٹی جائزے سے قطع نظر سات پولیس اہلکاروں کی تعیناتی جاری رکھنا قانوناً لازم تھا، عدالت۔ خطرے کا ادراک ایک متحرک عمل ہے جو خفیہ انٹیلی جنس معلومات اور حفاظتی تحفظات کی بنیاد پر کیا جاتا ہے، عدالت۔ واضح بدنیتی، امتیازی سلوک یا من مانی ثابت نہ ہونے کی صورت میں عدالت انتظامی و سیکیورٹی معاملات میں مداخلت نہیں کرے گی، عدالت۔ حقیقی خطرے کی صورت میں درخواست گزار نئے سرے سے خطرے کے ادراک کے جائزے کے لیے متعلقہ سیکیورٹی حکام سے رجوع کر سکتا ہے، عدالت۔ متعلقہ حکام موجودہ سیکیورٹی صورتحال، قانون اور قابل اطلاق پالیسی کے مطابق معاملے کا معروضی جائزہ لیں گے، عدالت۔ بلوچستان ہائی کورٹ نے آئینی پٹیشن نمبر 1352/2019 کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے حقیقی خطرات سے دوچار افراد کے لیے دستیاب طریقہ کار کی نشاندہی کی۔ حقیقی سیکیورٹی خطرات کا سامنا کرنے والے سیاست دان اور نامور افراد ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کوآرڈینیشن کمیٹی یا ڈویژنل تھریٹ اسیسمنٹ کمیٹی سے رجوع کر سکتے ہیں، عدالت۔ بلوچستان حکومت کے محکمہ داخلہ نے عدالتی فیصلے کی تعمیل میں 22 دسمبر 2023 کو متعلقہ ایس او پیز جاری کیے، عدالت۔ درخواست گزار اپنی حفاظتی ضروریات کے ازالے کے لیے متعلقہ فورم اور مقررہ طریقہ کار سے رجوع کر سکتا ہے، عدالت۔ سیکیورٹی کی نوعیت اور حد کا تعین پہلے متعلقہ حکام کریں گے، عدالت۔ بلوچستان ہائی کورٹ نے آئینی درخواست میرٹ سے عاری قرار دیتے ہوئے اخراجات کے بارے میں کوئی حکم دیے بغیر خارج کر دی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More