*وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا عالمی یوم اساتذہ پر صوبے کے تمام اساتذہ کو خراج تحسین*
اساتذہ معاشرے کی تعمیر، نئی نسل کی کردار سازی اور مستقبل کی تشکیل میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان حکومت بلوچستان اساتذہ کے پیشہ ورانہ وقار اور بہتر تدریسی ماحول کے لیے اقدامات جاری رکھے گی، میر سرفراز بگٹی معیاری تعلیم کے لیے اساتذہ کو بااختیار بنانا اور ان کے پیشہ ورانہ مقام کا تحفظ ناگزیر ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان عالمی یوم اساتذہ کا اس سال کا موضوع اساتذہ کے ساتھ کھڑے ہونے اور پیشے کے تحفظ کی اہمیت اجاگر کرتا ہے، میر سرفراز بگٹی بلوچستان میں گزشتہ دو برس کے دوران 7 لاکھ 86 ہزار سے زائد بچوں کو تعلیمی نظام کا حصہ بنایا گیا، وزیر اعلیٰ بلوچستان سال 2025 میں 2 لاکھ 31 ہزار جبکہ 2026 میں اب تک 2 لاکھ 81 ہزار بچوں کا اسکولوں میں داخلہ ہوا، میر سرفراز بگٹی بلوچستان ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے کمیونٹی اسکولوں کے ذریعے ایک لاکھ 54 ہزار بچوں کو تعلیم کے مواقع فراہم کیے گئے، وزیر اعلیٰ بلوچستان غیر فعال اسکولوں کو فعال بنانے کے نتیجے میں 95 ہزار سے زائد بچے دوبارہ تعلیمی نظام کا حصہ بنے، میر سرفراز بگٹی بلوچستان میں تدریسی عمل مضبوط بنانے کے لیے 15 ہزار سے زائد اساتذہ میرٹ پر بھرتی کیے گئے، وزیر اعلیٰ بلوچستان بلوچستان ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تحت 2 ہزار سے زائد نئے اسکول قائم کیے گئے، میر سرفراز بگٹی مزید 1,800 اسکولوں کے قیام پر کام جاری ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان کمیونٹی کی شمولیت سے اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے پی ٹی ایس ایم سی منصوبہ جاری ہے، میر سرفراز بگٹی پی ٹی ایس ایم سی منصوبے کی مجموعی تخمینی لاگت 6 ارب روپے ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان پی ٹی ایس ایم سی منصوبے کے تحت 2 ہزار اسکولوں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے، میر سرفراز بگٹی پی ٹی ایس ایم سی منصوبے کے تحت مجموعی طور پر 3,640 کلاس رومز تعمیر کیے جائیں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان ایک کمرے والے اسکولوں میں اضافی کلاس رومز کی تعمیر کا منصوبہ بھی جاری ہے، میر سرفراز بگٹی اسکولوں میں بنیادی سہولیات کے ساتھ تعلیمی معیار کی بہتری پر بھی توجہ دی جا رہی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان استاد صرف علم منتقل کرنے والا نہیں بلکہ بچوں کی شخصیت، کردار اور سوچ کی تشکیل میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے، میر سرفراز بگٹی باشعور، تعلیم یافتہ اور ذمہ دار معاشرے کی تشکیل میں اساتذہ کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، وزیر اعلیٰ بلوچستان اساتذہ کے لیے بہتر تدریسی ماحول اور پیشہ ورانہ ترقی کے مواقع کی فراہمی کے اقدامات جاری رکھیں گے، میر سرفراز بگٹی بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے تعلیم اور اساتذہ پر سرمایہ کاری دراصل بلوچستان کے مستقبل میں سرمایہ کاری ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان حکومت بلوچستان کا مقصد ایسا تعلیمی نظام تشکیل دینا ہے جہاں ہر بچے کو تعلیم کا حق حاصل ہو اور ہر اسکول فعال ہو، میر سرفراز بگٹی ہر استاد کو اپنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں ادا کرنے کے لیے ضروری سہولیات اور سازگار ماحول فراہم کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ بلوچستان کا عزم
