dailytalatumnewsquetta.com
Dailytalatumnewsquetta

سعودی عرب میں مقیم پاکستانی حساس معلومات سوشل میڈیا پر شیئر نہ کریں، طاہر محمود اشرفی

اسلام آباد ،چیئرمین پاکستان علماء کونسل، سیکرٹری جنرل انٹرنیشنل تعظیمِ حرمین شریفین کونسل اور وزیراعظم پاکستان کے کوآرڈینیٹر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ موجودہ حساس صورتحال کے پیش نظر ذمہ داری اور احتیاط کا مظاہرہ کریں اور کسی بھی قسم کی حساس معلومات سوشل میڈیا پر شیئر کرنے سے گریز کریں۔حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی حوثی باغیوں کے ڈرون اور میزائل حملوں، انہیں ناکام بنانے کی کارروائیوں، ملبے، سکیورٹی تنصیبات یا دیگر حساس مقامات کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر نشر نہ کرے۔انہوں نے پاکستانیوں پر زور دیا کہ سعودی وزارت داخلہ اور متعلقہ حکام کی ہدایات پر مکمل عملدرآمد کیا جائے اور مملکت کے قوانین کا احترام یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ غیر مصدقہ خبروں اور افواہوں کو آگے بڑھانے، حساس مقامات یا واقعات سے متعلق معلومات شیئر کرنے اور ایسے تبصروں سے اجتناب کیا جائے جو سعودی قوانین یا سکیورٹی ہدایات سے متصادم ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں سوشل میڈیا کا غیر ذمہ دارانہ استعمال خوف و ہراس اور غلط معلومات کے پھیلاو¿ کا باعث بن سکتا ہے، اس لیے کسی بھی واقعے سے متعلق معلومات کے حصول کے لیے صرف سعودی عرب کے سرکاری اور مستند ذرائع پر اعتماد کیا جائے۔حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے سعودی عرب میں موجود پاکستانی علمائ ، کمیونٹی رہنماو¿ں اور سماجی تنظیموں سے بھی اپیل کی کہ وہ پاکستانی برادری تک یہ پیغام پہنچائیں اور امن و سلامتی کے حوالے سے سعودی حکام کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا برادر ملک اور ارضِ حرمین شریفین ہے، اس لیے سعودی قوانین کا احترام، امن و سلامتی کے تقاضوں کی پابندی اور موجودہ حالات میں ذمہ دارانہ طرزِ عمل اختیار کرنا ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More