dailytalatumnewsquetta.com
Dailytalatumnewsquetta

گندم کی قیمت کے تعین پر وفاق اور صوبوں میںاتفاق رائے ضروری ہے،رانا تنویر

اسلام آباد، وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ گندم کی قیمت کے تعین پر وفاق اور صوبوں کے درمیان قومی اتفاق رائے ضروری ہے۔گندم کی قیمت کا تعین کسانوں کی پیداواری لاگت اور زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے ہونا چاہیے۔ گندم مینجمنٹ کمیٹی کا پہلا اعلی سطحی اجلاس وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناءاللہ کی مشترکہ صدارت میں منعقد ہوا، جس میں گندم کی قیمت، کسانوں کے مفادات، خریداری کے نظام، پیداوار میں اضافے اور غذائی تحفظ سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ کسانوں کو ان کی محنت کا مناسب معاوضہ یقینی بنانے کے لیے مو¿ثر سپورٹ پرائس ضروری ہے۔ گندم کی قیمت کا تعین کسانوں کی پیداواری لاگت اور زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ کسانوں کو معاشی طور پر مستحکم بنانے اور زرعی پیداوار بڑھانے کے لیے ہدفی سبسڈی ناگزیر ہے، جبکہ ملکی ضروریات پوری کرنے اور غذائی تحفظ یقینی بنانے کے لیے گندم کی وافر پیداوار حکومت کی ترجیح ہے۔رانا تنویر حسین نے کہا کہ گندم کی قیمت کے تعین پر وفاق اور صوبوں کے درمیان قومی اتفاق رائے ضروری ہے۔ کسانوں کے مفادات کے تحفظ کے لیے گندم خریداری کا شفاف اور مو¿ثر نظام یقینی بنانا ہوگا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں گندم کی بلاتعطل دستیابی کے لیے مناسب اسٹریٹجک ذخائر برقرار رکھنا ضروری ہے، جبکہ گندم کی قیمتوں میں استحکام اور صارفین کو مناسب نرخوں پر فراہمی حکومت کی اہم ترجیح ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جامع گندم مینجمنٹ کے لیے وفاق اور صوبوں کے درمیان م¶ثر رابطہ اور مشترکہ حکمت عملی ناگزیر ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More