dailytalatumnewsquetta.com
Dailytalatumnewsquetta

خیبرپختونخوا، بلوچستان میں دہشتگردوں کےخلاف کارروائیاں، 18 دہشتگرد ہلاک

اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائیوں میں مزید کامیابیاں حاصل کرلیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک جبکہ مستونگ کے علاقوں سیاہ پشت اور کلی گشتری میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 5 دہشت گرد مارے گئے۔ دونوں کارروائیوں کے بعد متعلقہ علاقوں میں کلیئرنس اور سرچ آپریشن جاری ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے عزمِ استحکام وڑن کے تحت شمالی وزیرستان اور گردونواح میں فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی۔ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کی نقل و حرکت پر مسلسل نگرانی کے بعد فیصلہ کن کارروائی کی، جس کے نتیجے میں 13 خوارج ہلاک ہوگئے۔سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خلاف مزید کارروائیاں اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔سیکیورٹی فورسز نے عزمِ استحکام وڑن کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔دوسری جانب بلوچستان میں بھی آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت فتنہ الہندوستان کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مستونگ کے علاقوں سیاہ پشت اور کلی گشتری میں فتنہ الہندوستان کے خلاف آپریشن کیا گیا، جس میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کی موجودگی کے پیش نظر کلیئرنس اور سرچ آپریشن شروع کر رکھا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان سے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں پوری شدت کے ساتھ جاری رہیں گی۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کو ہر قیمت پر روکنا ہوگا، ہماری خواہش ہے خیبر پختونخوا میں بھی ملک کے دیگر حصوں کی طرح ترقی ہو۔وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں وزیر اعظم نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام کی دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔وفاقی وزیر نے وزیراعظم کو آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں جاری امور اور پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام کی فلاح و بہبود، ترقی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے م¶ثر اقدامات جاری رکھنے کی ہدایت کی۔وزیراعظم نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کی ترقی اور وہاں کے عوام کی خوشحالی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔دریں اثناءصدر مملکت آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف مثر اور فیصلہ کن کارروائیوں کے ذریعے قوم کے عزم اور حوصلے کی عکاسی کی ہے۔ بدھ کو ایوان صدر کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 13 خوارج کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی اور مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی میں 5 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر بھی سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف مثر اور فیصلہ کن کارروائیوں کے ذریعے قوم کے عزم اور حوصلے کی عکاسی کی ،یہ کارروائیاں دہشت گرد عناصر کے خلاف پختہ عزم کا واضح اظہار ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ دہشتگردوں کے غیر ملکی سرپرستوں اور ان کے مقامی سہولت کاروں کی سازشوں کو ناکام بنایا جائے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More