dailytalatumnewsquetta.com
Dailytalatumnewsquetta

محکمہ ایکسائز کی کارکردگی بہتر بنا کر صوبائی ریونیو میں اضافہ کیا جا رہا ہے، محمد خان لہڑی

اوستہ محمد ،پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما و صوبائی مشیر برائے ایکسائز حاجی محمد خان لہڑی نے کہا ہے کہ بے روزگار نوجوانوں کو بلا رنگ و نسل اور مذہب روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ پاکستان مسلم لیگ عوامی خدمت اور عوامی مسائل کے حل پر یقین رکھتی ہے، جبکہ حلقہ انتخاب کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہمارا وژن ہے۔ان خیالات کا اظہار حاجی محمد خان لہڑی نے نمائندہ یو این اے حنیف بلوچ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ نوجوان کسی بھی معاشرے کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں، انہیں روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرکے نہ صرف بے روزگاری کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے بلکہ نوجوانوں کو معاشی طور پر خودمختار بھی بنایا جا سکتا ہے۔ حکومت نوجوانوں کی فلاح و بہبود اور انہیں میرٹ کی بنیاد پر روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔حاجی محمد خان لہڑی نے کہا کہ بلوچستان کی معیشت اور صوبائی آمدن میں محکمہ ایکسائز ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، محکمہ ایکسائز کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں تاکہ صوبائی ریونیو میں اضافہ اور عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے حلقہ انتخاب میں بنیادی مسائل کے حل اور ترقیاتی عمل کو مزید تیز کیا جائے گا۔ عوام کی فلاح و بہبود اور علاقے کی پائیدار ترقی کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔حاجی محمد خان لہڑی نے مزید کہا کہ وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں بلوچستان کی عوامی حکومت خوشحال عوام ترقی یافتہ بلوچستان کے لیے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے اور تمام علاقوں میں خطیر فنڈز جاری کر کے ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا گیا ہے جس سے عوام مستفید ہو رہے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More