dailytalatumnewsquetta.com
Dailytalatumnewsquetta

مرحوم صحافیوں کی صحافتی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ،بی یو جے

کوئٹہ ،کوئٹہ پریس کلب کے صدر عرفان سعید اور بلوچستان یونین آف جرنلسٹ کے صدر منظور احمد رند ، سینئر صحافیوں اور حال ہی میں وفات پانے والے صحافیوں کے بھائیوں اور بیٹے نے کہا کہ انہوں نے اپنی پیشہ ور صحافتی امور کی انجام دہی میں نشیب و فراز کا سامنا کرتے ہوئے حق اور سچ کو عوام کے سامنے پیش کیا ان کی صحافتی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔ انہوں نے اپنے قلم کے ذریعے انسانیت کی خدمت کی ہے ان کی موت سے پیدا ہونے والا خلاءپر نہیں ہوسکتا۔ ان خیالات کا اظہار جنرل سیکرٹری پریس کلب ایوب ترین، جنرل سیکرٹری بی یو جے شاہ حسین ترین، سینئر صحافیوں پی ایف یو جے کے سابق صدر سینئر اینکر شہزادہ ذوالفقار، رضا الرحمن، خلیل احمد، عبدالخالق رند، محمد کاظم مینگل، مرحوم صحافی سید خلیل الرحمن کے بھائی سید بہادر شاہ ، مرحوم عابد بخاری کے بھائی سید زاہد بخاری ، مرحوم موسیٰ فرمان کے بھائی شمعون فرمان ، زبیر ابابکی کے بھائی سہیل ابابکی اور مرحوم عبدالستار کاکڑ کے فرزند نثار کاکڑ نے مرحوم صحافیوں کی صحافتی خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ اپنے فرائض کی بجا آوری کے ذریعے عوام تک حق اور سچ پر مبنی خبریں پہنچائی ہے اور اپنے اصولوں پر کار بند رہے کبھی بھی سمجھوتہ نہیں کیا ان کی موت سے پیدا ہونے والا خلاءمدتوں پر نہیںہوگا۔ انہوں نے ہمیشہ اپنے قلم کے ذریعے انسانیت کی خدمت کی ہے۔ مقررین نے کہا کہ بلوچستان میں صحافت کے شعبے سے وابستہ افراد کوئٹہ پریس کلب اور بلوچستان یونین آف جرنلسٹس اپنے ساتھیوں کی صحافت کے لئے خدمات کو فراموش نہیں کرے گی اور انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان کی صحافتی خدمات ہمارے لئے مشعل راہ ہےں خاص کر نوجوان صحافی ان کے تجرے اور خدمات سے استفادہ حاصل کرسکتے ہیں۔ اور ہمیں یقین ہے کہ ہماری نوجوان نسل جو صحافت کے شعبے سے وابستہ ہے ان کے اصولوںپر کار بند رہ کر ان کے مشن کو آگے بڑھائیں گے۔ تعزیتی ریفرنس کے اختتام پر تمام مرحوم صحافیوں کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کیلئے دعا مغفرت کی گئی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More