ڈاکٹر عبدالحکیم لہڑی کا انتقال بلوچستان کے لیے بڑا نقصان ہے: وارث خان یوسفزئی
وارث خان یوسفزئی نے ڈاکٹر عبدالحکیم لہڑی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم کی سیاسی، جمہوری اور سماجی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ ان کی وفات سے بلوچستان ایک مخلص اور باصلاحیت سیاسی و سماجی شخصیت سے محروم ہوگیا ہے۔ انہوں نے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین
