ڈپٹی کمشنر ا±ستا محمد کاگورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی اسکول کی زیرِ تعمیر عمارت کا دورہ
8 اکتوبر ا±ستا محمد۔ ڈپٹی کمشنر ا±ستا محمد محمد رمضان پلال نے گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی اسکول ا±ستا محمد کی زیرِ تعمیر عمارت کا تفصیلی دورہ کیا اور جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ مذکورہ تعلیمی منصوبہ پروجیکٹ ڈائریکٹر (پی ڈی) امان اللہ رند کی نگرانی میں تعمیر کیا جا رہا ہے جس کا مقصد طلبہ کو بہتر، محفوظ اور جدید تعلیمی ماحول کی فراہمی کے لیے تعلیمی انفراسٹرکچر کو مزید مستحکم بنانا ہےدورے کے موقع پر اسکول کے ہیڈ ماسٹر طارق لاشاری اور پروجیکٹ ڈائریکٹر امان اللہ رند بھی موجود تھے پروجیکٹ ڈائریکٹر امان اللہ رند نے ڈپٹی کمشنر محمد رمضان پلال کو منصوبے کے مختلف پہلوو¿ں جاری تعمیراتی سرگرمیوں اب تک ہونے والی پیش رفت اور آئندہ کے مراحل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیڈپٹی کمشنر نے زیرِ تعمیر عمارت کے مختلف حصوں کا تفصیلی معائنہ کیا اور تعمیراتی کام کی رفتار معیار استعمال ہونے والے تعمیراتی میٹریل کلاس رومز عمارت کے دیگر حصوں بنیادی سہولیات اور مجموعی تعمیراتی امور کا جائزہ لیا انہوں نے متعلقہ حکام سے منصوبے کی تکمیل کے حوالے سے بھی تفصیلات معلوم کیں اور تعمیراتی کام میں درپیش ممکنہ مسائل کے بارے میں آگاہی حاصل کیاس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد رمضان پلال نے ہدایت کی کہ تعمیراتی منصوبے میں معیار اور پائیداری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے انہوں نے کہا کہ تعمیراتی کام منظور شدہ ڈیزائن مقررہ تکنیکی معیار اور متعلقہ محکمے کی وضع کردہ ہدایات کے مطابق مکمل کیا جائے تاکہ مستقبل میں طلبہ اور اساتذہ کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑےانہوں نے واضح کیا کہ سرکاری ترقیاتی منصوبوں میں تعمیراتی معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا اس لیے استعمال ہونے والے تعمیراتی میٹریل کے معیار کام کی مضبوطی اور مقررہ اسپیسفکیشنز پر خصوصی توجہ دی جائے انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کام کی باقاعدگی سے نگرانی کی جائے اور کام کے ہر مرحلے میں معیار کو ملحوظ خاطر رکھا جائےڈپٹی کمشنر نے کہا کہ معیاری اور جدید تعلیمی عمارت کی تکمیل سے علاقے کے طلبہ کو بہتر تعلیمی ماحول، مناسب کلاس رومز اور ضروری بنیادی سہولیات میسر آئیں گی انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کا بہتر انفراسٹرکچر طلبہ کی تعلیمی سرگرمیوں اور مجموعی شخصیت سازی کے لیے انتہائی اہم ہے، جبکہ گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی اسکول کی نئی عمارت ا±ستا محمد میں تعلیمی سہولیات کی بہتری اور تعلیمی معیار کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ منصوبے کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کے لیے مو¿ثر اقدامات کیے جائیں اور تعمیراتی کام کی رفتار کے ساتھ ساتھ معیار کو بھی برقرار رکھا جائے ڈپٹی کمشنر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلعی انتظامیہ ا±ستا محمد میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی جاری رکھے گی تاکہ عوامی مفاد کے منصوبے شفافیت معیار اور مقررہ مدت کے مطابق پایہ تکمیل تک پہنچائے جا سکیں
