dailytalatumnewsquetta.com
Dailytalatumnewsquetta

*ڈاکٹر عبدالحکیم لہڑی کا انتقال بلوچستان کے لیے بڑا نقصان ہے: میر اسد اللہ جان مینگل*

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما میر اسد اللہ جان مینگل نے ڈاکٹر* *عبدالحکیم لہڑی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے انتقال کی خبر انتہائی افسوسناک اور صدمہ پہنچانے والی ہے*۔ *انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالحکیم لہڑی کی سیاسی وابستگی، جمہوری جدوجہد*، *بلوچستان کے عوام سے محبت اور سیاسی و سماجی خدمات ہمیشہ قدر و احترام سے یاد رکھی جائیں گی۔ ان کی وفات سے بلوچستان کے سیاسی و سماجی حلقوں میں پیدا ہونے والا خلا آسانی سے پُر نہیں ہوگا*۔ *میر اسد اللہ جان مینگل نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ ڈاکٹر عبدالحکیم لہڑی کے اہلِ خانہ، عزیز و اقارب، سیاسی رفقاء اور تمام سوگواران کے غم میں برابر کے شریک ہیں*۔ *انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین*۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More