سانحہ کارساز کے شہداءکی قربانیاں عوامی حقوق کی جدوجہد کی یاد گار ہیں‘ وزیراعلیٰ بلوچستان
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سانحہ کارساز کے شہداءکو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس المناک سانحے کو 19 برس گزرنے کے باوجود اس دن کی یادیں اور جمہوریت کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے کارکنوں کی قربانیاں آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی بے مثال جرا¿ت، ثابت قدمی اور جمہوریت کے لیے جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ کارساز کے شہداءکی قربانیاں جمہوری اقدار کے تحفظ اور عوامی حقوق کی جدوجہد کی اہم یادگار ہیں۔ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ جمہوریت کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے والے جیالے کارکنوں کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ ان شہداءکا لہو ہمیں ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کی تعمیر کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھنے کا حوصلہ دیتا رہے گا۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ جمہوری اقدار کا تحفظ، عوامی حقوق کی پاسداری اور ملک میں پائیدار امن و استحکام کے لیے جدوجہد جاری رکھنا شہداءکی قربانیوں کا حقیقی تقاضا ہے۔
