dailytalatumnewsquetta.com
Dailytalatumnewsquetta

پاکستان کیلئے سرحدیں بند کرنےکی خبریں درست نہیں،رضا امیری مقدم

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے پاکستان کے لیے سرحدیں بند کرنے کی خبریں درست نہیں، ایران کی جانب سے پاکستان کو ایرانی اشیا کی برآمد پر کوئی پابندی نہیں۔ اپنے بیان میں رضا امیری مقدم نے کہا کہ ایل پی جی سمیت ایرانی اشیا کی پاکستان برآمد پر کوئی پابندی نہیں، ایران کی تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ سرحدیں کھلی ہیں، موجودہ حالات میں پاکستان کےساتھ سرحدیں بند کرنا ایران کے مفاد میں نہیں۔ایرانی سفیر نے کہا کہ پاکستان کے ای فارم طریقہ کار میں تبدیلی سے ایران سے سامان کی ترسیل متاثر ہوئی، ایران سے پاکستان سامان بھیجنے میں تاجروں کو مشکلات کا سامنا ہے، ای فارم طریقہ کار سے متعلق مسئلے کے حل کے لیے پاکستان سے مشاورت جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ ایل پی جی لے جانے والے کئی سو ٹرک رمدان بارڈر سے گبد میں داخل ہوئے، ایل پی جی سے لدے ٹرک کئی ہفتوں سے پاکستان کی طرف سے کلیئرنس کے منتظر ہیں، ایل پی جی ٹرکوں کی کلیئرنس نہ ہونے سے دو طرفہ تجارت متاثر ہو رہی ہے۔رضا امیری مقدم نے کہا کہ ایران پاکستان سرحدی تجارت اعلی سطح پر طے پانے والے دو طرفہ معاہدوں کا حصہ ہے، ایران دو طرفہ تجارت کے فروغ اور مشکلات کے حل کے لیے پرعزم ہے، پاکستان کے ساتھ قریبی رابطوں سے تجارتی رکاوٹیں دور کرنے کی کوششیں جاری ہیں، ایران پاکستان کے درمیان تجارت دونوں ممالک اور عوام کے مفاد میں ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More