dailytalatumnewsquetta.com
Dailytalatumnewsquetta

ہزارگنجی کے مقتول محمد طاہر کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے، مولانا عبدالرحمن رفیق

جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کی ضلعی مجلس عاملہ کا اجلاس ضلعی امیر شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن رفیق کی زیر صدارت ضلعی دفتر میں منعقد ہوا جس میں ضلعی سماجی کمیٹیوں کی کارکردگی رپورٹس کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ضلعی مجلس عمومی کے گزشتہ اجلاس میں پیش کردہ اراکین کی آرا و تجاویز شہری مسائل اور دیگر اہم جماعتی امور پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا جبکہ جماعت کی فعالیت میں مزید بہتری اور عوامی مسائل کے حل کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں کوئٹہ کے مختلف علاقوں بالخصوص ہزارگنجی، قمبرانی روڈ، سریاب، بائی پاس اور دیگر مقامات پر چوری ڈکیتی اور قتل و غارت گری کے بڑھتے ہوئے واقعات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے امن و امان کی بگڑتی صورت حال کی مذمت کی گئی۔ شرکا نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ حکومت اور انتظامیہ کی بنیادی ذمہ داری ہے لہذا جرائم کی روک تھام ملزمان کی گرفتاری اور شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ اجلاس میں ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی عین اللہ شمس، سینئر نائب امیر مولانا خورشیداحمد، مفتی محمد روزی خان، مولانا محب اللہ، حاجی بشیراحمد کاکڑ، مولانا محمد ایوب، مولانا سعیداحمد، مولانا محمد سلیمان، حاجی رحمت اللہ کاکڑ، حافظ شبیراحمد مدنی، حافظ مسعوداحمد، حاجی قاسم خان خلجی، حاجی ولی محمد بڑیچ، حاجی صالح محمد، حافظ دوست محمد مینگل، عبدالصمد حقیار، مولانا شعیب جدون، مفتی نیک محمد، حاجی محمد شاہ لالا، شاہ زاہد مشوانی، مفتی ابوبکر، مولانا علی جان، مولانا سید سعداللہ آغا، مولانا نقیب اللہ ملاخیل، مولانا جمال الدین حقانی، مفتی رشیداحمد حقانی، حاجی عطا محمد شمشوزئی، حافظ حبیب الرحمن اور دیگر رہنماں نے شرکت کی انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں امن و امان کی صورتحال اس قدر ابتر ہوچکی ہے کہ صبح ناشتے کےلیے نکلنے والے بچے اور بزرگ بھی لٹیروں سے محفوظ نہیں روزگار کے لیے گھروں سے نکلنے والے شہری بھی آئے روز لوٹ مار کا نشانہ بن رہے ہیں۔ موٹر سائیکل چھیننے موبائل فون اور نقدی لوٹنے کے دوران شہریوں کا قتل معمول بنتا جا رہا ہے جو حکومتی و انتظامی کارکردگی پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل اور جماعتی کارکنوں کی مشکلات کا ازالہ جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ اس مقصد کے لیے ضلعی سماجی کمیٹیاں اپنی ذمہ داریاں بہتر اور منظم انداز میں ادا کریں گی اور عوامی مشکلات کے حل کے لیے شب و روز جدوجہد جاری رکھیں گی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جمعیت علما اسلام جماعتی سطح پر عوام اور کارکنوں کے مسائل حل کرنے کے لیے ہر ممکن عملی اقدام کرے گی اور انہیں کسی صورت مایوس نہیں ہونے دے گی۔ اجلاس میں ہزارگنجی میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کی شدید مذمت اور جواں سال محمد طاہر کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا۔ شرکا نے شہید کی درجاتِ بلندی اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث عناصر کو فوری گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More