dailytalatumnewsquetta.com
Dailytalatumnewsquetta

پاکستان عالمی حلال مارکیٹ میں مقام حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، خالد مگسی

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی نے کہا ہے کہ پاکستان میں پہلے حلال فورم کا انعقاد خوش آئند اقدام ہے، حلال انڈسٹری اب عالمی معیشت کے ایک اہم شعبے کی حیثیت اختیار کر چکی ہے اور پاکستان کے پاس عالمی حلال مارکیٹ میں نمایاں مقام حاصل کرنے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے۔پہلے پاکستان حلال فورم سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں حلال مصنوعات کی پیداوار اور برآمدات بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ اس شعبے کی ترقی کے لیے سائنس، ٹیکنالوجی اور جدید تحقیق کو بروئے کار لانا ناگزیر ہے۔خالد حسین مگسی کا کہنا تھا کہ پاکستان حلال اتھارٹی ملک میں حلال مصنوعات کے حوالے سے قومی ریگولیٹری ادارے کی حیثیت رکھتی ہے۔ حکومت حلال مصنوعات کے معیار کو بہتر بنانے اور سرٹیفکیشن کے نظام کو مزید مو¿ثر بنانے کے لیے اقدامات کرے گی۔انہوں نے کہا کہ عالمی معیار کے مطابق سرٹیفکیشن اور مختلف ممالک کے درمیان باہمی منظوری کے نظام کو فروغ دے کر پاکستانی مصنوعات کی بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی آسان بنائی جا سکتی ہے، جس سے ملکی برآمدات میں اضافے کے نئے امکانات پیدا ہوں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ حلال انڈسٹری میں نوجوانوں اور چھوٹے کاروباری اداروں کے لیے روزگار، سرمایہ کاری اور کاروبار کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ اس شعبے کی ترقی کے لیے عالمی منڈیوں تک رسائی اور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ تعاون کو فروغ دینا ضروری ہے۔خالد حسین مگسی نے مزید کہا کہ پاکستان حلال اتھارٹی کو مضبوط بنانے، عالمی اداروں کے ساتھ شراکت داری بڑھانے اور حلال مصنوعات کے معیار کو بین الاقوامی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔انہوں نے پہلے پاکستان حلال فورم کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد بھی پیش کی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More