dailytalatumnewsquetta.com
Dailytalatumnewsquetta

امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر گوادر سے ملاقات

امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر گوادر سے ملاقات، اسکولوں میں تحفظ ختم نبوت کے موضوع پر تقریری مقابلے منعقد کرنے کی تجویز،تعلیمی امور پر بھی تبادلہ خیال۔نسل نوکونبی مہربان صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت سے روشناس کراناوقت کی اہم ضرورت ہے۔تعلیم وتعلیمی اداروں کواسلامی بناناچاہیے۔امیرجماعت اسلامی بلوچستان قائد حق دو تحریک و رکن صوبائی اسمبلی گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے مبلغ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت گوادر مفتی عبدالغنی کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر گوادر زاہد بلوچ سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران مفتی عبدالغنی نے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ اور اس حوالے سے طلبہ میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے گوادر کے مختلف اسکولوں کے طلبہ کے درمیانعقیدہ ختم نبوت اور ہماری ذمہ داریکے عنوان سے تقریری مقابلے منعقد کرنے کی تجویز پیش کی اور اس سلسلے میں تعاون کی درخواست کی۔ ڈی ای او گوادر زاہد بلوچ نے اس پروگرام کے انعقاد میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ملاقات میں ضلع گوادر کی مجموعی تعلیمی صورتحال اور یونیسیف کے تعاون سے آئندہ منعقد ہونے والے مختلف تعلیمی پروگراموں کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پرامیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے ڈی ای او گوادر کو سربندن گرلز اسکول کا دورہ کرنے کی دعوت دی تاکہ اسکول کے بعض مسائل کا جائزہ لے کر انہیں جلد حل کرنے کے لیے اقدامات کیے جا سکیں۔مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے مزید کہا کہ ختمِ نبوت پر ایمان ہر مسلمان کے ایمان کا لازمی حصہ ہے۔ناموسِ رسالت ﷺ کا تحفظ ہر مسلمان کی دینی و ایمانی ذمہ داری ہے۔ختمِ نبوت کا عقیدہ امتِ مسلمہ کے اتحاد اور ایمان کی بنیاد ہے۔عقیدہ ختمِ نبوت کے تحفظ کے لیے شعور،اتحاد اور پرامن جدوجہد ضروری ہے۔طلبا وطالبات اورنوجوانوں سمیت ہر مسلمان کو چاہیے کہ عقیدہ ختمِ نبوت کو خود بھی سمجھے اور نئی نسل تک بھی پہنچائے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More