dailytalatumnewsquetta.com
Dailytalatumnewsquetta

پولیو کا مکمل خاتمہ حکومت بلوچستان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ، ڈپٹی کمشنر فریدہ ترین

ڈپٹی کمشنر فریدہ ترین نے کہا کہ پولیو کا مکمل خاتمہ حکومت بلوچستان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے محفوظ رکھنے کے لیے والدین اور عوام کا تعاون ناگزیر ہے انہوں نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان صوبے سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے سنجیدہ اور مثر اقدامات کر رہی ہے پولیو جیسی مہلک اور معذور کر دینے والی بیماری کا خاتمہ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے جس کے لیے حکومتی کوششوں کے ساتھ ساتھ عوامی تعاون بھی نہایت ضروری ہے انہوں نے کہا کہ والدین اور معاشرے کے تمام طبقات کو چاہیے کہ وہ پولیو کے خلاف جاری قومی مہم میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور پانچ سال تک کی عمر کے ہر بچے کو پولیو سے بچا کے قطرے لازمی پلوائیں تاکہ آنے والی نسلوں کو اس موذی مرض سے محفوظ بنایا جا سکے.ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج نومبر میں شروع ہونے والی انسدادِ پولیو مہم کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، عالمی ادارہ صحت WHO کے نمائندگان اور محکمہ صحت سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی.اجلاس کے دوران محکمہ صحت کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کو نومبر میں شروع ہونے والی پولیو مہم کی تیاریوں انتظامات مائیکرو پلاننگ پولیو ٹیموں کی تشکیل، تربیت حساس علاقوں کی نشاندہی ٹرانزٹ پوائنٹس اور مہم کو مثر انداز میں کامیاب بنانے کے لیے کیے گئے اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ڈپٹی کمشنر فریدہ ترین نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ پولیو مہم کے دوران تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ہر علاقے اور ہر گھر تک رسائی کو یقینی بنایا جائے پولیو ٹیموں کی کارکردگی کی مثر نگرانی کی جائے اور کسی بھی علاقے میں پانچ سال تک کی عمر کا کوئی بچہ پولیو سے بچا کے قطرے پینے سے محروم نہ رہنے پائے۔ انہوں نے کہا کہ مہم کے دوران پیش آنے والی مشکلات کو فوری طور پر حل کیا جائے اور پولیو ٹیموں کو درکار سہولیات اور سکیورٹی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے والدین میں شعور و آگاہی پیدا کرنا انتہائی اہم ہے۔ علما کرام، اساتذہ، سماجی رہنماں اور بلدیاتی نمائندوں کو بھی اس قومی فریضے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ عوام میں پولیو ویکسین کی اہمیت کے حوالے سے اعتماد پیدا ہو اور ہر گھرانے کو اس بات کا احساس ہو کہ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانا ان کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے.ڈپٹی کمشنر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت باہمی رابطے اور مربوط حکمت عملی کے تحت انسدادِ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات جاری رکھیں گے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More