dailytalatumnewsquetta.com
Dailytalatumnewsquetta

ٹریفک سارجنٹ شہادت کیس،عبدالمجید اچکزئی کی بریت کا فیصلہ کالعدم قرار‘10 سال قید کی سزا

عدالتِ عالیہ بلوچستان کے جناب جسٹس محمد عامر نواز رانا اور جسٹس عبدالقیوم لہڑی پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے سابق چئیرمین پبلک اکانٹس کمیٹی اور سابق رکنِ صوبائی اسمبلی عبدالمجید اچکزئی کی بریت کے خلاف سرکار کی دائر کردہ اپیل منظور کر لی ہے۔ ہائی کورٹ نے ماڈل کریمنل ٹرائل کورٹ کوئٹہ کے 4 ستمبر 2020 کے بریت کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔اعلامیے کے مطابق، ڈویژنل بینچ نے عبدالمجید اچکزئی کو تیز رفتاری، غفلت اور لاپروائی سے گاڑی چلاتے ہوئے ڈیوٹی پر مامور ٹریفک سب انسپکٹر حاجی عطا اللہ کو کچل کر جاں بحق کرنے کے جرم میں تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 320 کے تحت مجرم قرار دیتے ہوئے 10 سال قیدِ بامشقت کی سزا سنائی ہے۔ اس کے علاوہ عدالت نے مجرم کو مقتول کے قانونی ورثا کو دیت کی رقم ادا کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔عدالت عالیہ نے ایڈیشنل سیشن جج-VI کوئٹہ کو ہدایت جاری کی ہے کہ زیرِ ضمانت مجرم عبدالمجید اچکزئی کی فوری گرفتاری اور سزا بھگتنے کے لیے جیل بھیجنے کی غرض سے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کیے جائیں، اور متعلقہ حکام کو قانون کے مطابق وارنٹ پر فوری عمل درآمد یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More