ملک کے مختلف علاقوں میں قدرتی وسائل کے وسیع ذخائر موجود ہیں، جام کمال خان
وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان سے بین الاقوامی توانائی، معدنیات اور تحقیقی مشاورتی ادارے و±ڈ میکنزی (Wood Mackenzie) کے وفد نے اہم ملاقات کی۔ جس میں پاکستان کے معدنی شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے امکانات، معدنی وسائل کی ترقی اور عالمی سرمایہ کاروں کو پاکستان کی جانب راغب کرنے کے مختلف پہلوو¿ں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران وفاقی وزیرِ تجارت نے وفد کو پاکستان کے وسیع معدنی ذخائر اور ان میں موجود سرمایہ کاری کے امکانات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے مختلف علاقوں میں قدرتی وسائل کے وسیع ذخائر موجود ہیں، تاہم ان سے بھرپور استفادے کے لیے جدید ٹیکنالوجی، سرمایہ کاری اور مو¿ثر حکمت عملی کی ضرورت ہے۔انہوں نے معدنی شعبے میں بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی دلچسپی بڑھانے کے لیے سرمایہ کار دوست پالیسیوں، مسابقتی ٹیکس نظام اور کان کنی میں استعمال ہونے والی خصوصی مشینری و آلات کی درآمد پر ڈیوٹی میں کمی کی اہمیت پر زور دیا، تاکہ عالمی کمپنیوں کے لیے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع مزید پرکشش بنائے جا سکیں۔جام کمال خان نے اس امر کی بھی نشاندہی کی کہ پاکستان کے مقامی کان کنوں اور لیز ہولڈرز کو بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ مشترکہ منصوبوں میں شامل کرنے کی ضرورت ہے، تاکہ انہیں جدید ٹیکنالوجی، فنی مہارت اور عالمی منڈیوں تک رسائی حاصل ہو اور معدنی شعبے میں مقامی سطح پر معاشی سرگرمیوں کو فروغ مل سکے۔اس موقع پر آئندہ منعقد ہونے والے پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کی تیاریوں، عالمی سرمایہ کاروں کی شرکت یقینی بنانے اور پاکستان کے معدنی وسائل کو بین الاقوامی سطح پر متعارف کرانے کے لیے مو¿ثر اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان بہتر رابطہ کاری اور ادارہ جاتی تعاون کی ضرورت پر بھی اتفاق کیا گیا، تاکہ معدنی منصوبوں کی تکمیل میں حائل رکاوٹوں کو دور کرکے سرمایہ کاری کے عمل کو تیز کیا جا سکے۔
