dailytalatumnewsquetta.com
Dailytalatumnewsquetta

برین ہیمرج اور دل کے دورے کا خطرہ ، زندہ رہوں گا تو بے گناہی ثابت کروں گا،عمران خان

بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل سے چیف جسٹس صاحبان کے نام اہم خط لکھ دیا۔ بانی پی ٹی آئی نے چیف جسٹس سپریم کورٹ، چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو خط لکھا ہے۔خط میں طبی سہولیات اور عدالتی احکامات پر عملدرآمد کی اپیل کی گئی ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے خط میں لکھا کہ میری آواز دیواروں سے باہر پہنچانے کے لیے یہ خط لکھ رہا ہوں، مجھے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا، ستر سال کی عمر کے بعد میرے خلاف سیاسی انتقام کی بے مثال مہم شروع ہوئی۔بانی پی ٹی آئی نے خط میں لکھا کہ دو سال سے زائد عرصے سے روزانہ بائیس گھنٹے تنہائی میں رکھا جا رہا ہے، نہ اہلخانہ سے ملاقات، نہ وکلا تک رسائی، نہ کتابیں اور نہ ٹیلی ویژن، ایک سال میں صرف چار مرتبہ وکلا سے ملاقات کی اجازت دی گئی، جیل حکام اہلخانہ سے ہفتہ وار ملاقات بھی مسلسل منسوخ کر رہے ہیں، میرے بیٹوں کو فون پر بات کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔خط کے مطابق تنہائی اور انسانی رابطے کی کمی نے میری ذہنی صحت کو متاثر کیا، میری اہلیہ کو بھی قید تنہائی میں رکھا گیا۔بانی پی ٹی آئی نے لکھا کہ سپریم کورٹ نے اٹھارہ اگست کو مجھے شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا تھا، سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود طبی منتقلی پر عملدرآمد نہیں ہوا، میرا بلڈ پریشر ایک سو تیس سے بڑھ کر ایک سو ترانوے تک پہنچ چکا ہے، ڈاکٹروں کے مطابق مجھے برین ہیمرج اور دل کے دورے کا شدید خطرہ ہے۔بانی پی ٹی آئی نے خط میں کہا کہ القادر اپیل کو دیگر پرانی اپیلوں پر ترجیح دی جا رہی ہے، میری صحت اور بنیادی حقوق کو نظر انداز کیا جا رہا ہے، میں کسی رعایت کا طلبگار نہیں، صرف عدالتی احکامات پر عملدرآمد چاہتا ہوں، مجھے بہت دیر ہونے سے پہلے انصاف فراہم کیا جائے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More