dailytalatumnewsquetta.com
Dailytalatumnewsquetta

بچوں کے حقوق، تعلیم اور صحت پر سرمایہ کاری روشن مستقبل کی ضمانت ہے، یوسف رضا گیلانی

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی بچوں کے حقوق، تعلیم، صحت اور فلاح و بہبود کے لیے مو¿ثر حکومتی پالیسیوں اور بجٹ اقدامات کے فروغ سے متعلق اہم بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کے لیے تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک پہنچ گئے۔ ان کا یہ دورہ بچوں کے محفوظ مستقبل، معیاری تعلیم، صحت کی بہتر سہولیات اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے پاکستان کے بین الاقوامی تعاون کے عزم کا عکاس ہے۔چیئرمین سینیٹ بنکاک میں سیو دی چلڈرن کے زیر اہتمام ”پالیسی سے بجٹ تک بچوں میں سرمایہ کاری کے حوالے سے حکومتی تجربات“ کے موضوع پر منعقدہ کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ کانفرنس کا بنیادی مقصد بچوں کے حقوق، تعلیم، صحت، تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے مو¿ثر حکومتی پالیسیوں اور بجٹ اقدامات کی تشکیل کو فروغ دینا ہے۔اس موقع پر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ بچوں کے روشن اور محفوظ مستقبل کے لیے تعلیم، صحت، تحفظ اور فلاح و بہبود کے شعبوں میں مو¿ثر سرمایہ کاری ناگزیر ہے۔ کانفرنس میں بچوں کی بہتری اور پائیدار ترقی کے لیے مختلف ممالک کے تجربات، حکومتی پالیسیوں اور مو¿ثر حکمت عملیوں کا تبادلہ کیا جائے گا، جس سے علاقائی تعاون کو مزید مستحکم بنانے میں مدد ملے گی۔بنکاک آمد پر تھائی لینڈ میں پاکستان کی سفیر سعدیہ الطاف قاضی نے چیئرمین سینیٹ کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر سیو دی چلڈرن کے ریجنل ہیڈ ارشد ملک اور کنٹری ہیڈ خرم گوندل بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ بھی چیئرمین سینیٹ کے ہمراہ بنکاک پہنچے ہیں۔دورے کے دوران چیئرمین سینیٹ کی سیو دی چلڈرن کے اعلیٰ حکام، علاقائی رہنماو¿ں اور کانفرنس میں شریک اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں، جن میں بچوں کے حقوق کے تحفظ، معیاری تعلیم، صحت کی سہولیات تک رسائی اور بچوں کی جامع ترقی کے لیے بین الاقوامی شراکت داری کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔اس موقع پر سیو دی چلڈرن کے ریجنل ہیڈ ارشد ملک کی جانب سے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام بھی کیا گیا، جس میں اعلیٰ حکام، سفارت کاروں اور دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔عشائیے کے دوران بچوں اور علاقائی برادریوں کی فلاح و بہبود سے متعلق مشترکہ ترجیحات، پارلیمانی تعاون اور علاقائی روابط کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین سینیٹ کی مشیر مصباح کھر اور انٹر پارلیمنٹری اسپیکرز کانفرنس کے سیکرٹری جنرل ایک ناتھ ڈھکال بھی عشائیے میں شریک تھے۔سید یوسف رضا گیلانی کا یہ دورہ بچوں کے حقوق، انسانی ترقی، معیاری تعلیم اور صحت کی سہولیات کے فروغ کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتا ہے۔ پاکستان بچوں کے محفوظ، خوشحال اور روشن مستقبل کے لیے عالمی شراکت داروں کے ساتھ تعاون اور علاقائی سطح پر مشترکہ کوششوں کو اہمیت دیتا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More