اسرائیل پر پابندیاں لگ سکتی ہیں،، نیتن یاہو
اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کو مستقبل میں بڑھتی ہوئی عالمی اقتصادی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جس سے نمٹنے کے لیے ملک کو متبادل مالیاتی نظام اور کرپٹو کرنسی کے استعمال کی تیاری کرنی چاہیے۔غیرملکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیل کو ممکنہ بینکاری پابندیوں کے لیے پہلے سے تیاری کرنا ہوگی اور ایسی معیشت تشکیل دینی ہوگی جو ان پابندیوں کے اثرات سے نمٹ سکے۔انہوں نے کرپٹو کرنسی کے ذریعے مالی لین دین کے امکان پر اتفاق کیا اور کہا کہ بلاک چین ٹیکنالوجی بھی ایک متبادل ہوسکتی ہے۔ انہوں نے اپنے مشیروں کو اس ٹیکنالوجی کے ممکنہ استعمال سے متعلق منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت دی ہے۔یتن یاہو نے انٹرویو میں یہ بھی کہا کہ امریکا کی جانب سے اسرائیل کو دفاعی شعبے میں ملنے والی اربوں ڈالر کی امداد ہمیشہ جاری رہنے کی ضمانت نہیں۔ان کے بقول امریکی عوام اور سیاست میں تبدیلیوں کے باعث مستقبل میں اس امداد میں کمی واقع ہوسکتی ہے۔
