dailytalatumnewsquetta.com
Dailytalatumnewsquetta

مستونگ این 25 پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام، 3 دہشتگرد ہلاک، 2 شہری شہید، متعدد زخمی

مستونگ میں قومی شاہراہ این 25 پر دہشت گردوں کی جانب سے بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے حملے کی کوشش سیکورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دی، جوابی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے تاہم دھماکے کے نتیجے میں دو شہری شہید اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ترجمان بلوچستان پولیس کے مطابق ضلع مستونگ میں قومی شاہراہ این 25 پر فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے حملے کی کوشش کی تاہم سیکیورٹی فورسز نے بروقت اور مو¿ثر کارروائی کرتے ہوئے حملے کو ناکام بنا دیا جوابی کارروائی کے دوران تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ترجمان کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں قریبی رہائشی مکانات اور ایک مسجد کو بھی نقصان پہنچا افسوسناک واقعے میں 2 شہری شہید جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے شہید ہونے والوں میں کلیم اللہ ولد عبداللہ اور ولی داد ولد سلیم شامل ہیں جبکہ تین ایف سی اہلکار بھی زخمی ہوئے۔واقعے میں زخمی ہونے والے شہریوں میں عبدالحق ولد نور محمد، عمر 63 سال، محمد اکرم ولد سید محمد، عمر 21 سال، محمد رمضان ولد گل محمد، عمر 35 سال، محمد ستان ولد محمد رمضان، عمر 3 سال، سراجان، عمر 35 سال، تانیہ عمر 21 سال، منزہ عمر 23 سال، بی بی حسینہ عمر 25 سال، زاہدہ عمر 45 سال فائزہ گل عمر 18 سال، شاہینہ عمر 35 سال، شہباز، عمر 12 سال، معراج، عمر 22 سال اور چشتی شامل ہیں زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے متعلقہ طبی مراکز منتقل کردیا گیا ہے۔ترجمان بلوچستان پولیس نے کہا ہے کہ اس بزدلانہ حملے سے ثابت ہوتا ہے کہ دہشت گردوں کا بلوچستان کے عوام کے ساتھ کوئی تعلق نہیں سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کا مذموم حملہ ناکام بنایا۔ بلوچستان میں امن، ترقی اور خوشحالی کے دشمنوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مستونگ کے قریب قومی شاہراہ 25-N پر کنڈوا پوسٹ کے نزدیک بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بروقت اور مو¿ثر کارروائی کے ذریعے دہشتگردوں کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیے گئے۔اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی مستعدی اور پیشہ ورانہ مہارت کے باعث دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنایا گیا جبکہ جوابی کارروائی میں تین دہشتگردوں کی ہلاکت فورسز کی جرات اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظہر ہے۔انہوں نے دہشتگردی کی اس بزدلانہ کارروائی میں دو بے گناہ شہریوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت شہداءکے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداءکو جوار رحمت میں جگہ اور سوگوار خاندانوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دہشتگردوں کا بلوچستان کے عوام، ان کی روایات اور اقدار سے کوئی تعلق نہیں، بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے والے عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔میر سرفراز بگٹی نے واضح کیا کہ بلوچستان میں امن و امان کو نقصان پہنچانے اور ترقی کا راستہ روکنے کی ہر کوشش ناکام بنائی جائے گی اور دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک شرپسند عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، بلوچستان میں پائیدار امن، ترقی اور خوشحالی کے قیام کے عزم سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More