dailytalatumnewsquetta.com
Dailytalatumnewsquetta

پاکستان اور فن لینڈ کا توانائی اور معدنیات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور فن لینڈ نے توانائی اور معدنیات کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ اس سلسلے میں وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سے فن لینڈ کے نائب وزیر جارنو سیرجالا نے ملاقات کی، جس میں توانائی کے شعبے میں اصلاحات، معدنی وسائل کی ترقی، جدید کان کنی کی ٹیکنالوجی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ سے متعلق امور زیرِ بحث آئے۔ملاقات کے دوران فن لینڈ کے نائب وزیر جارنو سیرجالا نے کہا کہ فن لینڈ پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے میں دلچسپی رکھتا ہے اور مزید فن لینڈ کی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے راغب کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ پاکستان میں پیٹرولیم کے شعبے میں ضابطہ جاتی پابندیوں میں کمی اور اصلاحات پر کام جاری ہے، جبکہ معدنیاتی شعبے کی ترقی اور جدید کان کنی کی ٹیکنالوجی کا فروغ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ اصلاحاتی عمل کے تحت ضابطہ جاتی اداروں کو مضبوط بنانا بھی اہمیت رکھتا ہے تاکہ شعبے میں بہتری اور سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول فراہم کیا جا سکے۔علی پرویز ملک کا مزید کہنا تھا کہ توانائی کے شعبے میں تنوع پیدا کرنے اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے مختلف اقدامات جاری ہیں۔ ملاقات میں پاکستان اور فن لینڈ کے درمیان توانائی اور معدنیات کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More