فتنہ الہندوستان کے ترقی کا سفر روکنے میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، شاہد رند
معاونِ وزیراعلی بلوچستان برائے اطلاعات و سیاسی امور شاہد رند نے گوادر میں تعمیراتی کمپنی کے خالی کیمپ کو نشانہ بنانے کی کوشش کو ناکام بنانے اور مثر کارروائی کے دوران 7 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت، بروقت اقدام اور شجاعت کی شدید الفاظ میں تعریف کی ہے۔اپنے ایک پالیسی بیان میں شاہد رند نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے جرات و بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کا ایک اور بڑا تخریبی منصوبہ خاک میں ملا دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد صوبے میں بدامنی پھیلا کر گوادر اور بلوچستان کے ترقیاتی سفر کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں، مگر سیکیورٹی فورسز کی چکس اور عزم کے سامنے ان کے تمام مذموم عزائم ہمیشہ ناکام ہوتے رہیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے ذریعے عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کی کوششیں کرنے والے عناصر کو ہر محاذ پر شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔ شاہد رند نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ صوبے میں پائیدار امن، خوشحالی اور عوامی تحفظ کے لیے پوری قوم اپنی سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور قومی اتحاد کے ذریعے دہشت گردی کی اس لعنت کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔
